اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر آزارے کی مو بائل مارکیٹ میں خاتون خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ ترزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذ مہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن اس بات کا امکان ہے کہ حملہ شدت پسند دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے عناصر نے کیا ہو جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں جب کہ خودکش بمبارخاتون اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ بازار میں داخل ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲